اندراج مقدمہ کی درخواستوں کی سماعت کرنیوالے ایڈیشنل سیشن ججز کے تھانے تبدیل
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے اندراج مقدمے کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے پانچ ایڈیشنل سیشن جج محمد سرفراز اختر۔ حامد حْسین، محمد مظہرسلیم،محمد ظفراقبال اور اعجاز احمد بوسال کے تھانے تبدیل کردیئے۔سیشن جج نے حکم جاری کیا کہ جو درخواستیں عدالت میں زیر سماعت ہیں اْس پر کارروائی جاری رکھی جائے گی نئی درخواستیں نئے شیڈول کے مطابق 12فروری سے دائرہوں گی ۔