ایجوکیشن یونیورسٹی اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے "پاکستانی زبان و ادب کے رحجانات "بارے معلوماتی سیمینار

ایجوکیشن یونیورسٹی اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے "پاکستانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے "پاکستانی زبان و ادب کے رحجانات "بارے معلوماتی سیمینار کا انعقاد بینک روڈ کیمپس میں کیا گیا۔سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی جبکہ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایچ ای سی موسی حسن نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔سیمینار کا بنیادی مقصد طالبات کو پاکستان میں زبان و ادب کے حوالہ سے جدید رحجانات،اسلوب اور دیگر امور بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان و ادب اقوام عالم کے مابین شناخت اور پہچان کا ذریعہ تصور ہوتا ہے۔پاکستانی زبان و ادب اپنی مٹھاس اور فکر و اسلوب کے پیش نظر دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت اور اہمیت کا حامل ہے۔دراصل یہ سماج کا آئینہ ہے جس میں معاشرتی زندگی کے خدوخال کا بخوبی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عمارہ رضا اور ڈاکٹر محمد اسلام نے پاکستانی زبان و ادب سے متعلق جدید رحجانات پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو مختلف فکر اور اسلوب بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایچ ای سی موسی حسن نے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی معلوماتی سرگرمیوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد پر زور دیا۔ سیمینار میں پرنسپل بینک روڈ کیمپس ثمینہ ناہید،فریحہ یاسمین،حرا کاظمی،سدرہ شفیع اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طالبات نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی۔