روحانی درگاہوں کے سجادہ نشین اور پیروکار پاکستان کی بہت بڑی پاور ہیں،اشرف آصف
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول الہﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا فیصل آباد دھوبی گھاٹ کی تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی سے منکرین ختم نبوت ﷺ اور ان کے سہولت کار’’سکتے ‘‘میں ہیں۔ روحانی درگاہوں کے سجادہ نشین اور ان کے پیروکار پاکستان کی بہت بڑی پاور ہیں۔ انہوں نے رانا ثناء کے اخبارات میں چھپنے والے بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہارانا ثناء کی ذاتی حیثیت دیکھیں تو ایسے بے وقعت بندے کا استعفیٰ مانگتے ہوئے بھی شرم آتی ہیں لیکن جب نبوت کے مبینہ غداروں کی واضح حمایت کرنے کا اس کا جرم دیکھیں تو پھر ہم اس کے برطرف کرنے کامطالبہ کرتے ہیں ایسا بھیانک مجرم تو ہمیں چوکیدار بھی برداشت نہیں۔
وزیر قانون کی حیثت سے کیسے برداشت کرلیں۔انہوں نے کہا اگر رانا ثناء الیکشن تک اپنی ضد پر اڑا رہے اور استعفیٰ نہ دے تو نون لیگ کی شکست کیلئے رانا ثناء کی قادیانیوں کی حمایت میں دیا گیا ایک بیان ہی کافی ہے۔ الیکشن 2018ء ختم نبوت کے وفاداروں اور ختم نبوت کے غداروں کے درمیان ہوگا۔ ناموس رسالت سے غداری کی وجہ سے مسلم لیگ نون اپنا ووٹ بنک کھو چکی ہے