پی ٹی سی ایل کے خلاف 9لاکھ روپے ہرجانہ کی درخواست پر جواب داخل کروانے کا حکم

میٹروپولیٹن 4


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے انٹر نیٹ کی سروس بند کرنے پر شہری کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے خلاف دائر9لاکھ روپے ہرجانہ کی درخواست پر مدعاعلیہان کو 25نومبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار میاں خلیل نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چودھری اورمرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائردعویٰ میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائل ایمپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتا ہے اور 3 سال سے پی ٹی سی ایل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہا ہے اور تمام بزنس انٹر نیٹ پر ہی کرتا ہے ،6ماہ سے سائل کانیٹ خراب ہے اس حوالے سے میں نے متعدد بار کمپلینٹ سیل پر متعدد بار شکایات مگر میرا نیٹ ٹھیک نہیں کیا گیا جبکہ اب پی ٹی سی ایل سائل کودعوی واپس لینے کے لئے مختلف ہلیوں بہانوں سے دباﺅ ڈال رہی ہے جس پر درخواست گزار نے ایک متفرق درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیاتھاتاہم گزشتہ روز عدالت نے جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔