امن قائم کرنے کیلئے مغرب کو اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، غلام عباس

امن قائم کرنے کیلئے مغرب کو اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر، جنرل سیکرٹری ذکی الدین ے کہا ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے یورپ ومغرب کو اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہوگا ،عالم کفر کے دہرے معیار کے باعث انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے وقت عالم اسلام نے یورپ ومغرب کو پیغام دیا تھا کہ انبیاء کرام ؑ کے گستاخ کی سزا موت ہونے چاہیے اس قانون کا اطلاق ساری دنیا کے انسانوں پر بیک وقت لاگو کیا جائے مگر یورپ ومغرب نے مجرمانہ اقدام کرتے ہوئے گستاخوں کو سخت پیغام دینے کی بجائے ان کی حمایت اس ان کا یہ فتنہ پرور عمل ان کا بنیادی حق قرار دیا یہ ممالک کھڑے ہوکر ان کے خلاف میدان میں نہیں آئے بلکہ ان کا تحفظ کیا جس کے باعث مسلمانوں کی جذبات مجروح ہوئے ،آج یورپ و مغرب کے چالیس کے قریب ممالک کے سربراہان کا گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین پر حملے کے بعد احتجاج کی قیادت کرنا شدید قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو خاکے شائع کرتے وقت اس طرح متحد ہوکر خاکے شائع کرنیوالوں کیخلاف میدان میں اترانا چاہیے تھا۔
لیکن افسوس کہ یہ طاقتیں اپنے غیر منصفانہ رویے کے باعث مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ اہل ارباب علم ودانش کے نزدیک بھی دہرے معیار کی حامل بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے نبی اکرم حضرت محمدؐ کی شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے دنیا کا امن قائم رکھنے کیلئے انبیاء کرام ؑ کے گستاخ کی سزا موت مقرر کی جائے اگر ایسا نہیں ہوا تو دنیا کی پیش آمدہ عالمی جنگ توہین آمیز خاکوں کے باعث ہو سکتی ہے جس کا ذمہ دار یورپ ومغرب ہو گا کیوں کہ مسلمان حضرت محمدؐ سمیت کسی بھی نبی ورسول ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو برداشت نہیں کر سکتے اسلام میں نبیؐکے گستاخ کی سزا موت ہے جب تک اس پر عمل نہیں ہوتا دنیا میں امن نہیں ہو سکتا ،انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جیلوں میں بند سزا یافتہ گستاخوں کو سزائے موت دی جائے۔