پنجاب یونیورسٹی میں صوفیانہ و عارفانہ کلام کے فائنل مقابلے آج ہوں گے
لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل صوفیانہ و عارفانہ کلام کے فائنل مقابلے بروز منگل (آج) صبح9:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہوں گے جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔