تحریک احتساب کرپشن کے خلافسنگِ میل ثابت ہو گی،ڈاکٹر مراد راس

تحریک احتساب کرپشن کے خلافسنگِ میل ثابت ہو گی،ڈاکٹر مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک احتساب کرپشن کے خلاف سنگِ میل ثابت ہو گی۔ تحریک احتساب کامیابی کی منازل کی طرف رواں دواں ہے اس تحریک نے مسلم لیگ( ن) کی حکومت اور حواریوں کی صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک احتساب کا مقصد کرپشن کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہے کرپٹ جماعتیں کبھی نہیں چاہیں گی کے عوام کو کرپشن کے خلاف شعور آئے ۔
یہ ہی وجہ ہے آج تک کسی جماعت نے کرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب حکمرانوں کو دینا ہو گا عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور جبکہ حکمران اشرافیہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں اور بیرون ملک اثاثے بنانے میں مصروف ہیں۔