حکومت نے عوام کو لٹیرو ں کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سعدیہ سہیل رانا

حکومت نے عوام کو لٹیرو ں کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوامی حکومت ہونے کے دعویدار آئے روز عوام کی زندگی مشکل بنانے میں مصروف ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 68 فیصد کمی آئی ہے جبکہ پاکستان کی عوام کو صرف 15 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جو حکمرانوں کی بد نیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے جس طرح بجلی چوری کا بوجھ معصوم شہریوں پر ڈال دیا جاتا ہے اسی طرح ٹیکس چوری روکنے کی بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو معصوم عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔