جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے،جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف

جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے،جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف
 جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے،جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل نوجوان نسل میں ٹیٹو بنوانے کا بہت رجحان پایا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے حوالے سے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوانے سے آدمی کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ ٹیٹو بنانے والی سیاہی میں Titanium dioxideنامی کیمیکل ڈالا جاتا ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کا ٹیٹو والا حصہ سوجن کے باعث انفیکشنز کے خلاف مدافعت بھی کھو بیٹھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپین سنکروٹرون ریڈی ایشن فیسیلٹی فرانس کے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ ’’ٹیٹو کی سیاہی میں موجود کیمیکلز اور دھاتی عناصر جلد میں سے ہوتے ہوئے خون یا خلیوں میں سرایت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس لیے بھی کینسر کا سبب بنتے ہیں۔