پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ سائیٹیفک سیمپوزیم جنرل ہسپتال میں ہو گا

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ سائیٹیفک سیمپوزیم جنرل ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا چھٹاسالانہ سائیٹیفک سیمپوزیم 24اور 25فروری کو لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہو گا ۔اس سیمپوزیم کے دوران سینئرز پروفیسرز اپنے خصوصی لیکچرز دیں گے اور ماہر طب اپنے ریسرچ پیپرز پڑھیں گے ۔مختلف بیماریوں کی آگاہی کے لئے خصوصی پوسٹرز کی نمائش بھی اس سیمپوزیم کا حصہ ہو گی ۔ اس سیمپوزیم کا افتتاح لاہورجنرل ہسپتال میں 24 فروری 2016 کو ہو گا ۔ پرنسپل پروفیسر خالد محمود نے بتایا ہے کہ اس سیمپوزیم میں پوسٹ گرایجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں میں گیارہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ جونےئر ڈاکٹرز کی بنیادی پروفیشنل مہارت میں مدد گار ثابت ہو گا ۔پروفیسر ڈاکٹر آغا شبیر علی چےئرمین آرگنائزرکمیٹی نے بتایا کہ یہ سیمپوزیم نہ صرف ڈاکٹرزکے تعلیمی معیار کو بہتر کرے گا بلکہ ریسرچ دنیا کی نئی ترجیحات سے بھی آگاہی دے گا پجو کہ طبی مسائل کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہو گی ۔