رشوت کا مقدمہ ، تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے 20ہزار روپے رشوت کے مقدمہ میں ملوث تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر محمد سہیل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر سہیل احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے سب انسپکٹر کو اوی سے اس کا کام کرانے لئے20ہزارروپے رشوت وصول کی جس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ سب انسپکٹر کا موقف تھا کہ اس پر غلط الزام لگایا گیا اور دھوکے سے پیسے دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
،مدعی بھی اس کے حق میں بیٹھ چکا ہے عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور وکلا کے دلائل کے بعد مذکورہ سب انسپکٹر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔