ساڑھے 4سال بعد چوری ہونے والے پیسے ڈاک کے ذریعے خاتون کو مل گئے

ساڑھے 4سال بعد چوری ہونے والے پیسے ڈاک کے ذریعے خاتون کو مل گئے
 ساڑھے 4سال بعد چوری ہونے والے پیسے ڈاک کے ذریعے خاتون کو مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کو خط ملا جس کے لفافے میں کچھ رقم بھی تھی۔ جب خاتون نے خط پڑھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس خط میں ایسی بات لکھی ہوئی تھی کہ جان کرکوئی بھی اعتبار نہ کرے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ خط ایک سابق نشئی کی طرف سے لکھا گیا تھا، جس نے ساڑھے 5سال قبل منشیات خریدنے کے لیے اس خاتون کا پرس چوری کر لیا تھا۔ اب علاج کروانے کے بعد وہ سدھر چکا تھا اور پچھتاوے کا شکار تھا چنانچہ اس نے خط میں خاتون سے معافی مانگی اور اس کی چوری شدہ رقم بھی اسے واپس بھیج دی۔