زمین ہتھیانے والا ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن نے خاتون ایم این اے کی زمین ہتھیانے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا استغاثہ کے مطابق ملزم چودھری رفاقت علی پر الزام ہے کہ اس نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ کی زمین جعلی سازی سے ہتھیا لی جس پر پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کررکھا ہے گزشتہ روز سماعت کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا