لاہور لیڈز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع

لاہور لیڈز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کانووکیشن میں ایم فل، ایم اے اور بی ایس پروگراموں کے ایک ہزار سے زائد گریجوایٹس طلبا و طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا طالبات کا تعلق بزنس، ماس کمیونیکشن، آئی ٹی، ایجوکیشن، انگریزی، ریاضی، اردو، اسلامیات، کمپیوٹر سائنس، سوشیالوجی انجینئرنگ ،اور پولیٹکل سائنس کی فیکلٹیز سے ہے۔ کانووکیشن میں شرکت کے خواہش مند محدود طلبا و طالبات ایک ہفتے کے اندر اندر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.leads.edu.pk پر دے دی گئی ہیں۔ ریہرسل و دیگر معلومات کی فوری رسائی کے لئے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ہذا کے پہلے کانووکیشن کی تاریخ 30 اکتوبر 2017مقرر کی گئی ہے۔ کانووکیشن کا انعقاد ایوان اقبال میں ہو گا۔