ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے فیس بک میں بڑی تبدیلی

ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے فیس بک میں بڑی تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مستقبل قریب میں آپ کو ملازمت کی تلاش کے لیے کہیں زیادہ بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام فیس بک آپ کے لیے کرے گی۔جی ہاں فیس بک نے ایک نیا سی وی فیچر آزمانا شروع کیا ہے جو ملازمت کی تلاش میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو لنکڈاِن کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردے گا۔ویسے تو فیس بک پر پہلے ہی صارفین اپنے پیشہ وارانہ تجربات کو دوستوں کے ساتھ ورک اینڈ ایجوکیشن سیکشن میں شیئر کرسکتے ہیں۔مگر اب اس سیکشن کو نیا بنایا جارہا ہے اور اس میں چند نئی کیٹیگریز کا اضافہ ہونے والا ہے جو صارفین کو اپنے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کرنے کا موقع دیں گی، جبکہ وہ اپنی تمام سابقہ ملازمتوں کو بھی شامل کرسکیں گے۔اس فیچر کے جو سکرین شاٹ سامنے آئے ہیں، ان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تفصیلات پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہوں گی بلکہ کمپنیاں انہیں دیکھ سکیں گی۔