جمعیت اہلحدیث حرمین شریفین کیلئے ریلی نکال کر احتجاج کرے گی،نصراللہ

جمعیت اہلحدیث حرمین شریفین کیلئے ریلی نکال کر احتجاج کرے گی،نصراللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی تحفظ حرمین شریفین کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان 19اپریل بروز اتوار کو شملہ پہاڑی پریس کلب لاہور سے ریلی نکال کر ناصر باغ تک پرامن احتجاج کرے گی ریلی مختلف اضلاع سے بسوں، ویگنوں ،موٹر سائیکل کی صورت میں ناصر باغ میں 3بجے پہنچے گی جس کی مہمان نوازی مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کے امیر رانا نصراللہ اور ناظم امتیار احمد مجاہد ایڈووکیٹ کریں گے ریلی کی قیادت پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر اور ناظم حافظ عبدالکریم کریں گے     آخر میں ناصر باغ میں مختلف علماء کرام خطاب فرمائیں گے ضلع لاہور کے ناظم امتیار احمد مجاہد ایڈووکیٹ ،علامہ اقبال ٹاون کے امیرقاری محمد اعظم قاسم نے مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔عالم اسلام کا بچہ بچہ مکہ اور مدنیہ کے تحفظ کیلئے مرنے اور کٹنے کیلئے تیار ہے۔پوری پاکستانی قوم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ ساتھ چلنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔