جماعت اسلامی ایم کیو ایم کو شکست دینے کیلئے پالیسی پر نظر ثانی کرے،محمد جمیل

جماعت اسلامی ایم کیو ایم کو شکست دینے کیلئے پالیسی پر نظر ثانی کرے،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اچھے لیڈر ہیں جنکا بے حد احترام کرتے ہیں تاہم کراچی کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کوشکست دینے کیلئے جماعت اسلامی کو اپنی پالیسی پرنظر ثانی کرنا ہوگی۔     ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا اسلحہ کے زور پر ٹھپے لگانیوالی ایم کیو ایم اگر ضمنی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہدکونقصان پہنچے گا،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کومشترکہ امیدوار کی حمایت کرنی چاہیے ، مشترکہ سیاسی مخالف کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے اگر جماعت اسلامی کو اپنے امیدوار کی قربانی بھی دینا پڑتی ہے توکوئی حرج نہیں،چونکہ خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے اسلئے کراچی کے ضمنی الیکشن میں بھی دونوں جماعتوں کا مشترکہ امیدوارہی میدان میں ہونا چاہیے،انہوں نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ جماعت اسلامی سے معاملات طے کرنے کیلئے فوری طور پر سینیٹر سراج الحق سے رابطہ کریں۔