حکومت 19اگست تک ڈاکٹرز کے تمام مطالبات پورے کرے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 20اگست سے سڑکوں پر آنے کا اعلان

حکومت 19اگست تک ڈاکٹرز کے تمام مطالبات پورے کرے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 20اگست سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماؤں ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر اجمل چوہدری نے اعلان کیا کہ حکومت 19اگست تک ڈاکٹرز کے تمام مطالبات پورے کرے ورنہ 20اگست سے ڈاکٹرز سڑکوں پر آئیں گے اور اب مطالبے سڑکوں پر حاصل کریں گے۔