ن لیگ کو جمہوری نظام کے تقاضوں سے آگاہی نہیں ہے،عثمان حمزہ
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے جھوٹا قرار دیکر نااہل قرار دیا اور آج انہوں نے خو د اپنے افعال سے اور اقوال سے بھی ثابت کر دیا ہے ۔وہ این اے 130کے ورکرز سے خظاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کل تک پوری (ن) لیگ والے تو یہ کہہ رہے تھے کہ عدالت کا ہر فیصلہ تسلیم کرینگے۔
اور اب چند ہزار آدمی پانچ حکومتوں کے وسائل استعمال کر کے اکٹھے کر کے کیوں ریلیاں نکال رہے ہیں ن لیگ کو جمہوری نظام کے تقاضوں سے آگاہی نہیں ہے ۔
اس جماعت کو علم نہیں کہ جمہوریت کس طرح چلتی ہے