پنجاب یونیورسٹی(اورک) کا چارٹڈ بزنس اینڈ ریسرچ سالیوشن کے ساتھ معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی(اورک) کا چارٹڈ بزنس اینڈ ریسرچ سالیوشن کے ساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) نے کاروباری شخصیات اور عام افراد کو کارپوریٹ سیکٹر میں تربیت اور مشاورتی خدمات کی فراہمی کے لئے چارٹڈ بزنس اینڈ ریسرچ سالیوشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹرعامر اعجاز، قائمقام خزانہ دار راوٗ محمد شریف، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈوموجود تھے۔     ڈاکٹر عامر اعجاز کے مطابق معاہدہ سے نہ صرف یونیورسٹی اور صنعتوں کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا بلکہ کارپوریٹ سیکٹر اور ریسرچ ٹریننگ پروگرام میں بہتری آئے گی۔