گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 10ہزار پودے لگانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز
لاہور( نامہ نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 10ہزار پودے لگانے کے لیئے شجر کاری مہم کا آغاز ۔3ہزار پودے مرکزی کیمپس ،جبکہ 7ہزار کالا شاہ کاکو کیمپس میں لگائے جائیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق،ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان،شعبہ نباتیات کی صدر ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ اور دیگر سینئر اساتذہ نے مین ٹاور بلڈنگ کے بالمقابل گارڈنز میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔جی سی یو میں شجرکاری مہم کے لیئے شعبہ جنگلات پنجاب نے کچنار،گلاب،ہارسنگھار،کیکر،کڑی پتہ ،ایرو کیریا، پائن اور شیشم کے10ہزار سے زائد پودے فراہم کیئے ہیں۔مہم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان کا کہنا تھا کہ اس شجر کاری مہم میں جی سی یو کی 6طلباء سوسائٹیوں کے1500سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں،یہ 1500طلباء اور 400اساتذہ نہ صرف پودے لگائیں گے۔
بلکہ آنے والے برسوں میں ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ان کو سونپی گئی ہے۔