خیبر پختون خواہ میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی،مہرین انور راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ، آصف علی زرداری کا دورہ خیبرپختون خواہ انتہائی کامیاب رہا ،آصف علی زرداری نے درست کہا ہے کہ خیبرپختون خواہمیں نیا پاکستان کہیں نظر نہیں آیا ،جس کو نیا پاکستان نظر آئے وہ بتائے ، ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف جلسہ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں۔
،شریف برادران جتنے چاہے جلسہ کرلیں شکست ان کامقدربن چکی ہے ، عام انتخاب میں مسلم لیگ ن بری طرح شکست کھا جائے گی ، مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے گئے وعدے پور ے نہیں کئے ۔
، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ابھی تک ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کرسکے ،انہوں نے کہاکہ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور آئندہ عام انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو شکست دیں گے