نواز شریف اور شہبازشریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھی دی، اکمل خاں

نواز شریف اور شہبازشریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھی دی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل خاں باری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے جبکہ میاں حمزہ شہباز شریف کی بہترین حکمت عملی نے پاکستان کی ےوتھ کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کردیا ہے ےوتھ حمزہ کو ہی اپنا لیڈر مانتی ہے‘ آنے والے بلدےاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ہی حمایت ےافتہ پارٹی ورکرز چیرمین و ڈپٹی چیرمین اور لارڈ مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہوں گے ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ےہاں کے عوام کے لئے جو ترقی کا سفر شروع کررکھا ہے عوام اس سفر کو اب نچلی سطح بلدےاتی الیکشن میں بھی دیکھنا چاہتی ہے ۔” روز نامہ پاکستان “ کو انٹر وےو دیتے ہوئے اکمل خاں باری نے کہا کہ عام الیکشن کے وقت بھی مخالف جماعتوں نے اپنی جیت کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اور کچھ لوگ تو ایڈوانس میں اپنے آپکو وزیراعظم بھی سمجھ بیٹھے تھے لیکن عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے انھیں مسترد کردیا اور مسلم لیگ (ن) کو ےہ عزت دی کہ وہی ملک بھر میں حکومت بنائے جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں انکی اپنی عوامی حکومت قائم ہے۔
 ۔انہوں نے کہا کہ بلدےاتی الیکشن جمہوریت کی ماں ہے اور اس نظام سے عام آدمی کا براہ راست تعلق ہے اور اسی نظام کی وجہ سے عوام کو انکے گھروں کی دہلیز پر ہی ساری سہولیات مےسر آ جائے گی اور ےہی ہمارے قائدین میاں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کا ویثرن ہے کہ عام آدمی کو اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں ۔
 انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام دکھیں کہ ان کے بڑے بڑے مسائل جن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سر فہرست ہے وہ بھی حل ہوتی ہوئی دکھائی دے گی ہمارے قائدین کو ورثے میں مسائل ملے ہیں انکو حل کرنے میں وقت لگے گا اس لئے عوام خاطر جمع رکھیں ہماری قیادت انھیں ماےوس نہیں کرے گی عوام اپنا بھروسہ اور اپنے ووٹ کا تعلق بلدےاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رکھیں ہم انکو ماےوس نہیں کریں گے زبانی جمع خرچ کرنے والوں کو عوام کو مسترد کرنا ہو گا ۔