بھارت، امریکہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنا چاہتے ہیں،عبدالرحمان مکی

بھارت، امریکہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنا چاہتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افغان جنگ کو پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ جیسے شہروں میں پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز پر حملے اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ عبدالرحمن مکی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔