تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم خودکش دھماکو ں کیخلاف احتجا جی مظا ہرہ

تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم خودکش دھماکو ں کیخلاف احتجا جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ و تحریک صراط مستقیم نے حضرت سید عثمان مروندی المعروف سخی شہباز قلندرؒ ،مال روڈ ،پشاور اورکوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکو ں کیخلاف پریس کلب کے سامنے پر امن احتجا جی مظا ہرہ کیا ۔مظا ہرین نے ہا تھو ں میں بینرزاورپلے کا رڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد دہشتگرد مردہ باد ،اولیا ء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان،دہشتگر دوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے نعرے درج تھے۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے ضلعی امیر پیر سید خرم ریاض شا ہ نے کہا ملکی سلامتی کیلئے کی جا نے والی سکیو رٹی فو رسز کی تمام کا روائیو ں کی مکمل حمائت کرتے ہیں ۔نا زک حا لات میں قوم صبرو تحمل اور اپنی صفو ں میں اتفاق و اتحا د برقرار رکھے ۔حکومت مزارات اولیاء اللہ کاتحفظ نہیں کر سکتی تو بتائے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے رضا کار حفا ظت یقینی بنا ئیں گے ۔

زائرین کیلئے کسی قسم کی رکا وٹ برداشت نہیں کریں گے ۔نیشنل ایکشن پلان کی مخا لفت کرنے والے دہشتگر دوں کے سہو لت کار اور غدار وطن ہیں ۔اسمبلیو ں میں بیٹھے نام نہاد جہا دی تنظیمو ں کے ہمدرد فساد کی جڑ ہیں۔ملک دشمن عنا صر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔عوام کو مایوسی اور نا امیدی کی دلدل میں دھکیلنے کی کو شش کا میاب نہیں ہو نے دیں گے ۔ تحریک صراط مستقیم کے ضلعی امیر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی نے کہا تخریب کا روں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ شیطان کے پیرو کا ر ہیں ۔چیف آ ف آرمی سٹا ف پنجا ب میں گرینڈ آ پریشن کرکے دہشتگردی کی نرسر یو ں کا خاتمہ کریں۔محب وطن سی پیک منصوبہ کیخلاف اقدامات کرنے والوں کے نا پاک عزائم خا ک میں ملا دیں گے ۔حکومت اقتدار بچانے کیلئے دہشتگرد و ں کیلئے نرم رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔مظلوم عوام کے آنگن میں لگنے والی آ گ حکمرانو ں کے محلات تک بھی پہنچ سکتی ۔ حضرت عثمان مروندی المعروف سخی لعل شہباز قلند رؒ کے مزار شریف پر حملے نے وفاقی اور سندھ حکومت کا سکیورٹی پول کھو ل دیا ہے ۔دہشتگردوں کیخلاف بے رحم آپریشن پر امن پاکستان کا ضامن ہے ۔اس موقع پر مولانا حا مد مصطفیٰ جلالی،مولانا قاری فیاض احمد جلالی ، مولانا مظہر اقبا ل نورانی ،مولانا شاہد ندیم جلالی،مولانا رضا ء المصطفیٰ رازی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اختتام پر شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔