پی ایچ ڈی کی فیسوں میں کمی کا ایجنڈا ریسرچ کلچر کوفروغ دے گا،ڈاکٹر رخسانہ کوثر


لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے سال2017سپرنگ سمسٹر کیلئے پی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغازکر دیا۔پراسپکٹس یونیورسٹی سے دستیاب ہیں۔ آج آخری تاریخ میں دفتری اوقات تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.lcwu.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ان داخلوں کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی فیسوں میں کمی کا ایجنڈا ریسرچ کلچر کو فروغ دے گا۔ یونیورسٹی کا اہم مقصد تحقیق کرنا ہے۔جس کے لیے پی ایچ ڈی کی سطح پر زیادہ سے زیادسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے سینئر پروفیسرز کو اپنے شعبہ جات کے کورسز اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بورڈ آف سٹڈیز اور فیکلٹی بورڈ کے اجلاس فوری منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی سکالرز کو ہر ممکن سہولت دینے اور داخلوں کے طریقہ کار کی بہتری کے لیے 12 رکنی ڈکٹوریل کمیٹی قائم کر دی ۔