بیرون ملک پاکستانی ہمارے سفیراور ملک کی پہچان ہیں ، شو کت عزیز بھٹی


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارے سفیر ہیں ، وہ پاکستان کی پہچان بنے ہوئے ہیں ، آمریت کے دور میں بیر ون ملک پاکستانیوں نے بھی جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ، وہ اوورسیز کمیشن پاکستان کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، ا س موقع پر زبیر گل،شکور خان،،ارشد،حسین چوہدری،خواجہ عرفان، چوہدری جواداور دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے ،اس حوالے سے اوور سیز کمیشن کا قیام انقلابی قدم ہے ، بیرون ملک پاکستانی ملک کے وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ،زبیر گل نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہود کے لئے کام کیا ، بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ سے ہی ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم رہے ہیں۔
لیگ ن کی حکومت میں ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں نیا اعتماد آیا ہے ،شکور خان نے کہاکہ پاکستان سے ہمیں گہری محبت ہے ، ہم جہاں بھی جائیں پاکستان ہی ہماری پہچان ہے ، عابد چوہدری نے کہاکہ پاکستان ہمارا اثاثہ ہے ،وطن کی مٹی سے ہمیں گہری محبت ہے