لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ


لاہور (پ ر) کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں اپنے علاقے میں سیکٹر ABاینڈ D میں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر دیا، اس اقدام سے سالانہ کروڑوں کی بچت ہو گی ۔ہم اس اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر سی او لاہور اور ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راجہ حیدر شجاع اور وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ لاہور شیخ شاہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کینٹ بورڈ رہائشیوں اور علاقہ کے ملازمین کے لئے اسی طرح کے کام کرتے رہیں گے۔

سابق سینئر وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال (مرحوم) کے پولیٹیکل سیکرٹری اور اہل علاقہ کی جانب سے کینٹونمنٹ بورڈ کے اعلی افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔