سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواداسلام دشمنوں کی سازش ہے،کل مسالک علماء


لاہور ( پ ر)کل مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت فورم کے چاروں مکاتب فکر علماءِ کرام میں چیئرمین علامہ محمد ممتاز اعوان اورمولانا محمود الحسن دیوبندی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی عاشق حسین رضوی،مولانا غلام حسین نعیمی،مولانا جمشید احمد نورانی،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، مولانا عبد اللہ روپڑی،علامہ تنویر الحسن نقوی اور حافظ عنایت حسین جعفری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ملک میں خانہ جنگی کرانیکی اسلام و ملک دشمنوں کی گہری سازش قرار دیا ہے ۔
اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ملکی امن تباہ کرنے کی یہودی و قادیانی لابی کی گہری سازش ہے ۔
حکومت نیشنل ایکشن پلان کا رخ چناب نگر کی طرف موڑے تو انہیں نہ صرف گستاخ بلاگرز گرفتار ہوسکتے ہیں بلکہ حکومت چناب نگر سمیت تمام قادیانی مراکز اور نام نہاد قادیانی عبادتگاہوں میں آپریشن کلین اپ کرے تو انہیں مذہب کی آڑ میں دہشتگردی کرنیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آلہ کار دہشتگرد بھی مل سکتے ہیں گزشتہ دنوں قادیانی مرکز چناب نگر سے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی برآمدگی اور مذہب کی آڑ میں دہشتگردی کرنیوالے تین دہشتگردوں کی گرفتاری پر امریکی و اویلا لمحہ فکریہ ہے اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں تمام تر دہشتگردی امریکہ ،اسرائیل ،بھارت اور انکے آلہ کار قادیانی کررہے ہیں حکومت ان دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرے تو اسے دہشتگردی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔