ڈ ی ایچ کیوہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی انسٹالیشن شروع
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈ ی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین مشینوں کی انسٹالیشن شروع ہو چکی ہے پہلے مرحلہ میں قصور ، میانوالی،بھکر،لیہ اور وہاڑی ان پانچ اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں پہنچ چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ کے آخر تک 20سے زائد ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینیں انسٹال ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کو ایم ایس ڈی ایس سرٹیفکیٹ ملنا بڑی کامیابی ہے اس سے قبل دوڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو یہ سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی،مفت ادویات کی دستیابی،تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے عوام پرائیویٹ ہسپتالوں سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروانے کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے یہ بات صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔
س موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل،ڈاکٹر فاروق منظور،ڈاکٹر مختار علی شاہ،پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔
۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہیلتھ سیکٹرمیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے جس کے تحت خدانحواستہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہائی الرٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں جینیٹوریل،پارکنگ،الیکٹریکل سمیت سات سروسز کو آوٹ سورس کر دیاگیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ روڈ ریفارمز میں مقرر کردہ انڈیکیٹرز سے ہماری کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کا گراف تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ شہریوں کو بھی اپنے فیملی ممبرز کی صحت اور بروقت علاج معالجے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے تمام ایم ایس خضرات کو تاکید کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بلا جوازپرائیویٹ ہسپتال میں کسی صورت بھی ریفر نہ کیا جائے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بہتر کام کرنے والے افسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور انعامات دے رہے ہیں جبکہ ایسے عناصر جو اپنا کام ایمانداری سے نہیں کرتے ان پر بھی سزا اور جزا کاقانوں لاگو کیا جائے گا۔کانفرنس میں ایم ایس حضرات نے اپنے اپنے ہسپتالوں کے مسائل اور کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔