حکمران ملک کو انتشار کی طرفلے جا رہے ہیں،راجہ ناصر عباس

حکمران ملک کو انتشار کی طرفلے جا رہے ہیں،راجہ ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں،مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس نازک صورت حال میں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنا کردار ادا کریں،ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے،سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں،اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔
۔پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے۔پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملت جعفریہ کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے۔اجلاس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاسید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ایجنڈے کو انشااللہ جلد بے نقاب کریں گے،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل کیخلاف کاروائی کریں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے روکیں،ہم کسی بھی صورت اس ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کریں گے،اور سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔