پاکستان کے زیادہ ترسفارتی اہلکار سفیدہاتھی ہیں،ان سے کام لیاجائے،ناصر اقبال

پاکستان کے زیادہ ترسفارتی اہلکار سفیدہاتھی ہیں،ان سے کام لیاجائے،ناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صد ر فاروق چوہان ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن، صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدو ر میاں ذوالفقارراٹھور، عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر ، صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی ، صدر منڈی بہاؤالدین مرزاخالدمحمود اورنائب صدرلاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ ریاست اندرون وبیرون ملک قید بیگناہ پاکستا نیوں کی رہائی یقینی بنائے ۔پاکستان کے زیادہ ترسفیراورسفارتی اہلکار سفیدہاتھی ہیں،ان کی نااہلی اوربدنیتی سے ملک وقوم کانام بدنام ہوتا ہے ۔

لہٰذاء ان سے کام لیاجائے۔ریاست ڈاکٹرعافیہ سمیت بیرون ملک قیدپاکستانیوں کی آبرومندانہ رہائی اوروطن واپسی کیلئے خصوصی فری لیگل ایڈ سیل بنا ئے ۔سعودیہ میں قیدپاکستانیوں کاکوئی پرسان حال نہیں،وہ بیچارے اُن کے رحم وکرم پرہیں۔اگرامریکہ زراورزورکے بل پر لاہورمیں بیگناہ پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس کوچھڑاسکتا ہے توہمارے حکمران اپنے بیگناہ ہم وطنوں کی رہائی کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کیوں نہیں کرتے ۔وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سعودیہ،بھارت،امریکہ ،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستان کے شہری بیگناہ قیدکاٹ رہے یاسزاپوری کرچکے ہیں ان کی آزادی کیلئے بھرپوراورمفت قانونی مدد کی جائے۔ بھارت میں خاص طورپرمقید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کے شہری جوغلطی سے بارڈرپارکرجاتے ہیں ان کے ساتھ نرمی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزگار کیلئے سات سمندرپارجانیوالے پاکستان کے سفیر ہیں،ان پرکوئی آنچ آئے یہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کااورہمارارشتہ اٹوٹ جبکہ ہمارے درمیان خوشی غمی کی سانجھ ہے ،پاکستان میں آنیوالی زمینی اورآسمانی آفات میں ان کی طرف سے بھرپورامداداورمصیبت زدگان کی اشک شوئی فراموش نہیں کی جاسکتی۔