آئی سی ایم اے کی کارپوریٹ پارٹنر شپ سکیم کے تحت مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

آئی سی ایم اے کی کارپوریٹ پارٹنر شپ سکیم کے تحت مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آئی سی ایم اے کی کارپوریٹ پارٹنر شپ سکیم کے تحت بروز 18 ستمبر 2014 زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور ICMA کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آفس پر ایک تقریب منعقد ہوئی مفاہمت کی یا دداشت پر سید طلعت محمود ، صدرزرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور جناب ضیاالمصطفیٰ ، صدرICMA پاکستان نے دستخط کیے ۔ بینک کے دیگر عہد یداران بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔دونوں اداروں نے ہیومن ریسورس ، ٹریننگ ، سی پی ڈی ، آر اینڈ ڈی ، میوچل ریکگنیشن اور پروموشن ، انفراسٹرکچر اور لاجسٹک سپورٹ اور کارپوریٹ سوشل ریسپونسونس کیلئے باہمی تعاون کا عہد کیا ۔اس ضمن میں ترقیاتی بینک لمیٹڈ اپنے ادارے میں بھر تی کیلئے ICMA پاکستان میں پڑھائے جانیوالے مضامین کو بطور معیار اپنائے گا ۔ اس کے علاوہ زرعی ترقیاتی بینک ICMA کے فریش\'s CMA کو ملک گیر سطح پر دو سالہ بنیاد پر ( ہر 6 ماہ بعد ) ، ماہانہ 20 ہزار روپے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا ۔