سیلا ب کی تبا ہ کاریو ں سے جانی و مالی نقصان حکو مت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عا بد علی
لاہور(وقائع نگار) قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عا بد علی نے کہا ہے کہ سیلا ب کی تبا ہ کاریو ں نے جہاں مالی نقصان کیا ہے وہیں جانی نقصان حکو مت وقت کے لیے لمحہ فکریہ ہے جس کے لیے حکو مت سنجید گی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے دور اندیشی سے کام لے کر سیلا ب کے پا نی کو محفو ظ بنا نے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چھو ٹے ڈیمز تعمیر کرے تاکہ سیلا بی پانی کو استعمال لا تے ہو ئے زرعی اور توانائی کے شعبہ میں انقلا ب لا یا جائے ۔
توانائی بحران نے صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔اس لیے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اور سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ کالا باغ ڈیم ہوتا تو سیلابی پانی کو ذخیرہ کرکے سارا سال استعمال میں لایا جاتااس لیے کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے بلکہ تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے اس کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائیے۔حافظ عابد علی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گااور ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہونے سے معیشت پھلے پھو لے گی۔