18کروڑ عوام نے نوازشریف کووزیراعظم منتخب کیا ہے،عرفان دولتانہ

18کروڑ عوام نے نوازشریف کووزیراعظم منتخب کیا ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہملک کے اٹھارہ کروڑ عوام نے نوازشریف کووزیراعظم منتخب کیا ہے، چند ہزار افراد کی خواہش پر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، پوری قوم جمہوری سفر پر کاربند رہنے کا پختہ عزم رکھتی ہے ۔


لیکن کچھ لوگ منفی سیاست کر رہے ہیں جس سے قومی ترقی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک طرف اور چند ہزار لوگ دوسری طرف، پوری پارلیمنٹ ایک طرف اور ایک جماعت دوسری طرف ہے۔ محض پانچ ہزار افراد کے مطالبے پر نواز شریف اور شہباز شریف کیوں استعفیٰ دیں پورا ملک ان کے ساتھ ہے ۔ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ عام انتخابات 2013ء کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد تعینات کیا گیا لہذا نتائج کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ نگرانی حکومت سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں رہا، مسلم لیگ ق کی حکومت ختم ہونے کے بعد ہونے والے انتخابات میں ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے لیکن ہم نے دھاندلی کا رونا نہیں رویا، ہمارے قائدین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے، ہم منفی سیاست کو خاطر میں لائے بغیر مثبت انداز میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے سڑکیں خالی کرانا کوئی مشکل نہیں ہے تاہم حکومت صبر و تحمل کی پالیسی پر عمل پیرا ہے