رشوت کا مقدمہ ، سب انسپکٹرکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج

رشوت کا مقدمہ ، سب انسپکٹرکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج انٹی کرپشن نے رشوت کے مقدمہ میں ملوث تھانہ سٹی رائیونڈ کے سب انسپکٹر نور احمد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزم کو عدالت کے نائب کورٹ نے پکڑ کر انٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا ہے۔استغاثہ کے مطابق تھانہ سٹی رائیونڈ کے سب انسپکٹر ملزم نور احمد نے فدا حسین نامی شخص سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر فدا حسین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا گزشتہ روز مدعی کے موقف اور وکلاء کے دلائل سننے ک بعد فاضل جج نے ملزم کی ضمانت کارج کردی جس پر عدالتی نائب کورٹ سلیم نے اسے کمرہ عدالت سے ہی پکڑ کر انٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا ۔