عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،میاں عرفان
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ معیاری اور سستی سفری سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ (ن )کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اسلا م آباد راول پنڈی میٹرو بس منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ریکاڈ مدت میں تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ اعلی شاہکار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں ۔
۔
وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے۔عوام دوست بجٹ پیش کرکے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔