’’قائداعظم محمد علی جناحؒ شیروانی اور جناح کیپ میں‘‘ کے عنوان سے تقریری مقابلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریباتِ یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلۂ مصوری بعنوان ’’ قائداعظم محمد علی جناحؒ شیروانی اور جناح کیپ میں ‘‘ منعقد ہوا منصف کے فرائض نوشین اعجاز اور افشاں اعجازنے انجام دیے۔ مقابلوں کے نتائج کے مطابق سکول (پرائمری سیکشن) کے طلبا و طالبات کے مقابلے میں شبیہہ الحسن نے اول‘ انس شہزاد نے دوئم اور محمد احمد شفیع نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ فیضان ندیم اور عطیہ وکیل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ سکول (ہائی سیکشن) کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عذیر امین نے اول‘ ہارون شاہدنے دوئم اور انشاء انور نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ زینب زاہد اور تنزیل الرحمن کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں کومل اشفاق نے اول‘ سنبل خرم نے دوئم اور امبر فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی
جبکہ بختاور آغا اور سارہ طاہر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔