وہ گائے جس کا دودھ 600روپے لٹر فروخت کیا جاتا ہے

وہ گائے جس کا دودھ 600روپے لٹر فروخت کیا جاتا ہے
 وہ گائے جس کا دودھ 600روپے لٹر فروخت کیا جاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے روٹ لینڈ کی پہاڑیوں میں ایک ڈیری فارم ہے جس میں 25گائیں موجود ہیں۔ اس فارم ہاؤس کی گائیوں کا دودھ برطانیہ میں مہنگا ترین دودھ ہے جس کی قیمت برطانیہ میں دودھ کی اوسط قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے، اور اس کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ جان کر آپ بھی فوراً یہ دودھ خریدنے کی خواہش کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ فارم بھارتی نڑاد 52سالہ شخص سنجے تینا اور اس کی اہلیہ57سالہ نکولا پازیرسکا نے بنا رکھا ہے جس کی گائیوں کے دودھ کی قیمت ساڑھے 4پاؤنڈ(تقریباً600روپے) فی لیٹر ہے۔ دودھ کی یہ قیمت سینزبری کے معیاری دودھ کی قیمت سے 9گنا زیادہ ہے۔بھارت کے یوم آزادی پر دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے بھارتی میاں بیوی کو اجنبی پاکستانی شہری نے سب سے بہترین تحفہ دے دیا، اس فارم کا رقبہ 48ایکڑ ہے جس میں گائیں آزادانہ گھومتی اور خودرو جڑی بوٹیاں اور گھاس کھاتی ہیں۔ اس خوراک کے علاوہ انہیں ذود ہضم گاجریں اور بسکٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اس فارم ہاؤس کا نام ’’اہنسہ ڈیری فاؤنڈیشن‘‘ ہے۔
۔ اہنسہ سنسکرت کا لفظ ہے جس کے معنی ’عدم تشدد‘ کے ہیں۔ اس فارم ہاؤس میں گائیوں کو انتہائی عزت و تکریم کے ساتھ پالا جاتا ہے اور ان سے انتہائی مشفقانہ سلوک کیا جاتا ہے۔سنجے اور نکولا نے ہندومذہب میں گائے کی تقدیس سے متاثر ہو کر اس طرز کا فارم ہاؤس بنایا ہے۔جب ان گاؤں کا دودھ نکالا جاتا ہے تو انہیں مدھر موسیقی سنائی جاتی ہے اور ایک شخص مسلسل گائے کی مالش کرتا رہتا ہے، جس سے گائے انتہائی مسرت و شادمانی محسوس کرتی ہے اورمالکان کے مطابق اس کے اثرات اس کے دودھ میں بھی درآتے ہیں جو انسانوں کی صحت پر خوش کن اثرات مرتب کرتے ہیں