دارالامان جانے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت
لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے والدین سے جھگڑ کر دارالامان جانے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک کے روبرو پولیس نے رمشہ ماہا کو پیش کیا، 14سالہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ والدین نے چند روز پہلے معمولی بات پر ڈانٹا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر دارالامان پناہ لے لی تھی لیکن اب والدین سے کوئی خطرہ نہیں ہے لہٰذا والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، چودہ سالہ رمشہ کے والدین سرفراز مسیح اور شمیم بی بی نے کہا کہ وہ بیٹی کے گھر واپس آنے پر دوبارہ کوئی تشدد آمیز رویہ اختیار نہیں کریں گے۔
لہٰذا بیٹی کو ساتھ لیجانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے فریقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد والدین سے جھگڑ کر دارالامان جانے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی