لاہور ترقی میں اول، تعلیمی کارکردگی میں 19واں نمبر
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ترقی میں نمبر ون اور تعلیم میں بہت پیچھے، محکمہ تعلیم کی رپورٹ نے لاہور کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، نئی درجہ بندی کے مطابق لاہور 19 ویں نمبر اور لودھراں نمبر 1 پر رہا۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ نے لاہور کا تعلیمی پول کھول دیا۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور 19 ویں نمبر اور لودھراں نمبر 1 پر رہا۔ درجہ بندی پرائمری سکولوں میں حساب، انگریزی اور اْردو کے امتحان کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ دوسرے نمبر پر، اٹک اور ڈی جی خان تیسرے، وہاڑی اور شیخوپورہ چوتھے، بہاولنگر اور حافظ آباد پانچویں جبکہ بہاولپور چھٹے نمبر پر رہا۔ذرائع کے مطابق تمام اضلاع میں ناقص نتائج پر اساتذہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو سزائیں دی جائیں اور ان کی مشاورت کے بغیر پالسیاں بنائی جائیں گی تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔