رشوت کے مقدمات میں ملوث ایس ایچ اواور کانسٹیبل کی درخواست ضمانت خارج

رشوت کے مقدمات میں ملوث ایس ایچ اواور کانسٹیبل کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انٹی کرپشن عدالت نمبر2کے جج نے 2مختلف رشوت کے مقدمات میں ملوث ایس ایچ اواور کانسٹیبل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔استغاثہ کے مطابق تھانہ تھے شیخم (قصور)میں تعینات ملزم ایس ایچ او اشفاق مجاہد کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مدعی حاجی اکبر نے مقدمہ درج کروارکھا ہے ۔کانسٹیبل عرفان کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مدعی محمد احمد نے مقدمہ درج کروارکھا ہے ۔گزشتہ روز دونوں پو لیس اہلکاروں کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جسے فاضل جج نے خارج کردیا ہے ۔