یو ایم ٹی اور امریکن جارج میسن یونیورسٹی کے تعاون سے کانفرنس


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکن جارج میسن یونیورسٹی کے تعاون سے ٹیچر ایکسیلینس اور تحقیق کو فروع دینے کے لیے کانفرنس منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق یو ایم ٹی میں ہونے والی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی امریکن قونصلیٹ جنرل یوری فیڈکیو تھے۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کی معاشی ترقی اعلی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ امریکہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کو فروع دینے کے لیے مختلف پروگرامز کو سپورٹ کررہا ہے۔حاضرین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چھ سے زائد جامعات میں مختلف شعبوں میں فیکلٹی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تعاون کررہے ہیں۔

۔اپ گریڈیشن کے ان پروگرامز سے دوطرفہ تعلقات کو بھی تقویت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی فیکلٹی سے چودہ اساتذہ کو جارج میسن یونیورسٹی میں بلایا جائے گا جہاں وہ مختلف بین الاقومی ورکشاپس اور کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔تقریب سے جارج میسن یونیورسٹی کے وفد کی رکن ربیکا فوکس اور ریکٹر یو ایم ٹی حسن صحیب نے بھی خطاب کیا