عنایت پارک میں سیوریج پائپ تبدیل کرنے پر اظہار تشکر

فیروزوالہ (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ جیا موسیٰ مسلم لیگ (ن) کے کارکن فیاض احمد بھٹی ، محمد نواز انصاری، ملک محمد اسلم، ظہیر احمد بٹ ، امجد علی جنجوعہ نے جیاموسیٰ کے علاقہ عنایت پارک میں سیوریج پائپوں کی تبدیلی کرنے پر چیئرمین یوسی 3کیچیئرمین ساجد چوہان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں پر مزید توجہ دی جائے تا کہ علاقہ میں بہتری آ سکے۔کارکنوں فیاض احمد بھٹی اور دیگر ارکان نے مزید کہا کہ علاقے کی گلیوں کی مرمت کرکے کارپٹ بنایا جائے ۔