حبیب جالب کی 89 سالگرہ منانے کا پروگرام مرتب


لاہور( پ ر ) مشاعر عوام حبیب جالب کا 89 کایوم پیدائش شیان شان سے منانے کاپروگرام مرتب کردیاگیاہے حبیب جالب میموریل فاونڈیشن اور ورلد کالمسٹ کلب الحمراآرٹس کونسل کے اشتراک سے شاعرعوام حبیب جالب کی 89 سالگرہ کے موقع پر حبیب جالب امن مشاعرہ ہوگا۔ یہ تقریب الحمرا مال روڈ لاہورمیں ہوگی ۔حبیب جالب امن مشاعرہ کی صدار ت عطاء محمد خان کرینگے ۔ مہمانان خصوصی ایثار رانا، اور ناصر اقبال ہونگے۔دیگر شعراء میں قائم نقوی ، ناصر بشیر ، اعتبارساجد ، رابعہ رحمان، پروین سجال، افتخار بخاری، حیسن مجروع ودیگر شامل ہونگے۔