آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،رضیہ بی بی


لاہور(پ ر) آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپؐ کے فرمودات قیامت تک ہدایت کے موتی بکھیرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن باجی رضیہ کی رہائش گاہ واقع ہجویری ٹاؤن ملتان روڈ لاہور کی جانب سے منعقدہ میلاد مصطفےٰ ﷺ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یو سی 105عرفان احمد علوی، ڈاکٹر این اے کامران، علامہ غلام عباس شیرازی، رانا عمران، عبدالحفیظ، حامدہ کوئز سعدیہ، یاسمین خان لیڈی کونسلر اور سونیا ارشد نے کیا۔ دانشور اور صحافی عبدالطیف بیگ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔ نعت رسول مقبول ؐ محمد جمیل چشتی نے پیش کی۔ میزبان باجی رضیہ نے علاقہ کے مسائل کے بارے میں چیئرمین عرفان احمد علوی کو آگاہ کیا ۔

چیئرمین نے مقامی علاقہ کے تمام مسائل حل کرنے یقین دہانی کروائی۔