نہم امتحان ،انگلش کے پیپر میں 3 امیدوا نقل کرتے پکڑے گئے


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں گزشتہ روز انگلش (لازمی )کے پیپر میں مختلف امتحانی سنٹرز میں سے 3 امیدوا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ یو ایم سی درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انگلش (لازمی )کے اہم پیپر میں چئیرمین لاہور بورڈ موبائل ٹیم نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں پر امیدواروں کو غیر قانونی طریقوں سے پیپر حل کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔جن امیدواروں کے خلاف ا کارروائی کی گئی ان میں آئی بی ایل کالج فیصل ٹاؤن لاہور سے امیدوار رولنمبر 531662، اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نارنگ منڈی 2سے امیدوار رولنمبر 636848اور امیدوار رولنمبر 636860کو دوران پیپر میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف یو ایم سی درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ۔اس حوالے سے چئیرمین لاہور بورڈ چودھری اسماعیل نے کہا ہے کہ امتحانات میں شفافیت پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔