ایپکا کی کال پر ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال

ایپکا کی کال پر ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ایپکا کی کال پر گذشتہ روزپنجاب بھر کے ہائی وے اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں ملازمین نے اپنے ضلعی اور ڈویژنل دفاترسمیت چیف انجینئر ز آفس لاہور میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے پنجاب بھرکے ملازمین سے ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کے خلاف دفاترمیں مکمل ہڑتال کی اوردفاتر میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس موقع پر ملازمین نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے ظالم افسران کو فوری طور پر ہٹایا جائے جن کی وجہ سے ہمارے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔بعدازاں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوکی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایپکا رہنماؤں کو مذاکرات کے لئے بلا یا۔مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام چیف انجینئرزکی موجودگی میں ایپکا رہنماؤں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کئے جائیں گے۔ایپکارہنماؤں جن میں پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی ،صفدر حسین صدر ایپکا لاہور، جنرل سیکرٹری مختار حسین گجر ،سہیل محمود درانی جنرل سیکرٹری پنجاب ہائی وے ، محمد افضل کمبوہ صدربلڈنگ ، سید ساجد حسین شاہ جنرل سیکرٹری بلڈنگ اورسرفراز احمد صدر پنجاب آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ شامل تھے ۔ جنہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب ٹرانزیشن کا عمل شروع ہوا تھا تو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہمیں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ کسی بھی ملازم کو ایک سے دوسرے ضلع میں اس کی مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ اب اس کے برعکس کام ہو رہا ہے ۔