دہشت گردوں سے منسلک 3 لاکھ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

دہشت گردوں سے منسلک 3 لاکھ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے آن لائن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دباؤ کے نتیجے میں 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کر دیے۔اپنے ایک بیان میں ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ کے ایک ٹول کو مزید بہتر کیا ہے جس نے عالمی سطح پر دہشت گردوں یا ان کے کارندوں سے منسلک 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے میں زبردست مدد فراہم کی اور تقریباً 95 فیصد اکاؤنٹ اسی ٹول کی مدد سے بند کیے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر سے حکومتوں کی جانب سے دیے جانے والے ڈیٹا میں اضافہ ہورہا ہے۔انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اس نئے ٹول کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں پیغامات کو پڑھنا ایک نا ممکن عمل ہے۔ٹوئٹر کے اس وقت پوری دنیا میں 32 کروڑ 80 لاکھ صارفین موجودہ ہیں جن میں سے تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ صارفین امریکا میں موجود ہیں۔فیس بک اور یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر بھی ایسا ٹول بنا رہا ہے جس کی مدد سے فوری طور پر پریشان کن مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی۔



اور اسے بند کیا جاسکے گا۔ٹوئٹر نے رواں برس ایسے 75 فیصد اکاؤنٹ بلاک کیے جن کی نشاندہی پیغام پہنچانے سے پہلے کی گئی جبکہ اگست 2015 سے لے کر اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 8 سو 97 اکاؤنٹ بند کیے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر اکاؤنٹ رواں برس بند کیے گئے۔