چین کے پانچ رکنی وفد کا دورہء پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز
لاہور( خبرنگار) چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز ،بیجنگ چین سے پانچ رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں سنٹرمیں ہونے والی ترقی اور جاری سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔